Fry Tande (Round Gourd) Vegetables Recipe
.png)
فرائی ٹنڈے کی سبزی
اجزاء:
آدھا کلو چھوٹے ٹنڈے
3/4 پیاز
1 چمچ لہسن پیسٹ
1 چمچ زیرہ
2 چمچ ثابت دھنیا
2 چمچ لال مرچ
نمک
ایک پیالی تیل
3/4 ہری مرچ
ٹنڈے کی اسٹفنگ کیلیئے:
ترکیب:
۔ سب سے پہلے آدھا کلو چھوٹے ٹنڈے لیں اور اسے دھو کر بیچ سے چار چیرے لگادیں، دھیان رکھئیے گا پورا نہیں کاٹنا ہے 3/4 پیازاسی طرح چیرےلگادیں
۔ اب اس کی اسٹفنگ بنانے کیلیئے ایک پین میں1 چمچ لہسن پیسٹ،1 چمچ زیرہ، 2 چمچ ثابت دھنیا، اور 2 چمچ لال مرچ اورنمک ڈال کر باریک پیس لیں
۔ اب اس اسٹفنگ کوٹنڈوں اورپیاز کے بیچ میں بھرلیں
اب ایک پین میں تھوڑاتیل ڈال کر اس میں ٹنڈے اورپیاز15 منٹ فرائی کرلیں
۔ جب ٹنڈے نرم ہوجائیں تو اس میں اوپر سے ہری مرچ ڈال کرڈھکن لگادیں اور 5 منٹ تک دم پر رکھ دیں چولہا بند کردیں۔ لیجیئے مزیدار ٹنڈے کی سبزی تیار ہے!
.png)
Comments
Post a Comment
please do not enter spam links in the comment box.